اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق ویٹیکن نے اپنے تازہ ترین موقف میں فلسطین کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی اداروں اور ملکوں کی جانب سے فلسطین کو سرکاری طورپر تسلیم کئے جانے کے مسئلے پر صہیونی حکومت نے ہمیشہ اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ سال کے اواخر میں اٹلی،آئرلینڈ، برطانیہ اور فرانس کی پارلیمانوں نے ایک قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اپنی حکومتوں سے، فلسطین کو ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جبکہ سوئیڈن نے ان یورپی ملکوں سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے فلسطین کی حکومت کو سرکاری حیثیت طورپر تسلیم کرلیا تھا۔
.......
/169